ایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی مہم، 3روز میں 6ہزار ٹن کوڑا تلف کیا گیا

ایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی مہم، 3روز میں 6ہزار ٹن کوڑا تلف کیا گیا

  



لاہور(سٹی رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شہر میں زیرو ویسٹ آپریشن جاری ہے،ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق تمام افسران و عملہ اتوار کے روز بھی فیلڈ میں موجود رہا، چیئرمین اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے شہر بھر کے مختلف مقامات کے دورے کئے، یرو ویسٹ آپریشن کے نتیجے میں شہر سے اب تک 6000 ٹن سے زیادہ کوڑا کرکٹ اکٹھا کیا گیا، شہر میں صفائی آپریشن 72 گھنٹے  سے جاری ہے، شہر بھر کے تمام ویسٹ کنٹینرز کو خالی کروایا گیا، اضافی مشینری کی مدد سے تمام بیک لاگ کو کلیئر کیا گیا‘تمام تر افسران و عملہ شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات مہیا کرنے میں سر گرم عمل ہے، شہر کی مکمل صفائی تک آپریشن جاری رہے گا۔

 یوں کو صاف ستھرا ماحول دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، محکمے کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے تعاون کی بھی ضرورت ہے، تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

، شہری شکایات کی صورت میں ہیلپ لائن 1139  اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں، تمام تر آپریشن چیئرمین اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی نگرانی میں کیا جارہا ہے۔چیئر مین ایل ڈبلیو ایم سی ریاض حمید چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں‘ایل ڈبلیو ایم سی 22 یونین کونسلوں میں خود صفائی کرتی ہے‘بین الاقوامی کنٹریکٹ ختم ہونے کے قریب ہے، ترک کنٹریکٹرز کے تمام تحفظات کو 3 دن پہلے دور کیا گیا تھا‘ترک کنٹریکٹرز سے تمام معاملات طے پا گئے ہیں‘پیسوں کی عدم ادائیگی کی بناء پر آپریشنل کام متاثر ہوا جس پر اہلیان لاہور سے معذرت خواہ ہے۔ لاہور شہر کی ایک ایک گلی کوچے کو صاف کر کے دم لیں گے،لاہور ہمارا گھر ہے اس کو صاف کرنے کی ذمہ داری میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت اور ویژن کے مطابق کام کیا جارہا ہے۔کرپشن کسی صورت قبول نہیں، ایل ڈبلیو ایم سی اور ترک کنٹریکٹرز کی تمام مشینری فیلڈ میں موجود ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1