خصوصی افراد کی مالی امداد سمیت ملازمتوں میں کوٹہ بڑھایا جائیگا:سید رفاقت گیلانی

خصوصی افراد کی مالی امداد سمیت ملازمتوں میں کوٹہ بڑھایا جائیگا:سید رفاقت ...

  



لاہور(سٹی رپورٹر) پنجاب حکومت کے پیکج کے تحت خصوصی افراد کی مالی امداد، خدمت کارڈ،ملازمتوں میں کوٹہ پر بھرتی،معذوری سرٹیفکیٹ کی فراہمی اور دیگر سہولیات کے لیے فوری اقدامات اُٹھائے جائیں، اس امر کا اظہار سیاسی معاون برائے مذہبی امورو اوقاف سید رفاقت علی گیلانی نے معذور افراد کی بحالی اور ٹریننگ کے لیے قائم کمیٹی کے ممبران سے ملاقات میں کیا، ممبران کمیٹی نے ضلع بھر میں سیاسی معاون سید رفاقت علی گیلانی کو ما لی امداد کی فراہمی کے لیے درخواستوں کی وصولی اور دیگر امور او ر ان پر عمل در آمد کے بارے میں آگاہی دی۔انہو ں نے خصوصی افراد کی مالی امداد، خدمت کارڈ،ملازمتوں میں کوٹہ پر بھرتی،معذوری سرٹیفکیٹ کی فراہمی کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے لیے شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر براہ راست مالی امداد کے سلسلہ میں موصول درخواستوں کے علاوہ نئی درخواستیں لینے بارے بھی ہدایت کی، انہوں نے کمیٹی کی سفارشات پر کلسٹرسسٹم کے تحت سپیشل پرسن کو حکومتی پیکجز سے آگہی کے لیے بھرپور مہم چلانے کے لیے لائحہ عمل تیار کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے سپیشل افراد کو سہولیات کی فراہمی و مالی امداد کے لیے ٹریننگ،مختلف کاروبار سے منسلک کرنے اور مالی امداد دینے کے بارے میں بھی خصوصی ہدایات دیں اور کہا کہ ان خصوصی افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانے میں کوئی حیل و حجت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1