فوج کے خلاف منفی پراپیگنڈا کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں،شفیق رضا

 فوج کے خلاف منفی پراپیگنڈا کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں،شفیق رضا

  



لاہور (پ ر)انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاکہ پوری قوم کو افواج پاکستان پر مکمل اعتماد ہے،چا لیس سال تک ملک وقوم کی عملی خدمات سرانجام دینے والے محب وطن کو غدار کہنا لمحہ فکریہ ہے،پاک فوج پاکستان کا فخر ہے اس کے جذبہ شہادت کامقابلہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں کر سکتی۔ ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے شہریو ں سے گفتگوکر تے ہو ئے کیاانہو ں نے کہاکہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان ہماری طرف آنے والی ہر گولی کو اپنے  سینے آگے کر کے روک لیتے ہیں۔ہماری آزادی اللہ اور اسکے رسولؐ کی مدد کے بعد پاک فوج کی مرہون منت ہے۔

  اس لئے ہم پاک فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے شہداء کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاک فوج کے خلاف منفی پراپیگنڈا کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ  ایک محب وطن جنرل اور سابق صدر کے متعلق اس طرح کے الفاظ استعمال کرنے سے پاکستانی قوم انتہائی تشویش پائی جارہی ہے، لہذا ایسے الفاظ کو فی الفور حذف کرنا چاہیے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...