اوپن یونیورسٹی نے "آرگینک کچن گارڈننگ'سرٹیفکیٹ کورس متعارف کردیا
لاہور(پ ر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ زرعی سائنس نے 'آرگینک کچن گارڈننگ 'سرٹیفکیٹ کورس متعارف کرکے اِس کورس میں داخلوں کا آغاز کردیا ہے۔دور حاضر میں زہر آلود سبزیاں اور ناقص غذا کئی جان لیوا بیماریوں کا باعث ہیں ٗ انسانی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر اس کورس کو تیار کیا گیا ہے۔اِس کورس میں زہر اور کیمیائی کھاد سے پاک سبزیوں کی قدرتی کاشت کے طریقوں کے بارے میں سکھایا جائے گا۔ شعبہ زرعی سائنس کے چئیرمین ٗ پروفیسر ڈاکٹر شیر محمد کے مطابق 2۔ہفتوں پر مشتمل اس شارٹ کورس میں ہر عمر کے مرد و خواتین جو اردو پڑھنا اور لکھنا جانتے ہوں ٗ اپلائی کرسکتے ہیں ٗ۔
اس کورس کی فیس محض 3700/-روپے مقرر کی گئی ہے۔ داخلے کے خواہشمند افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ داخلے کے لئے اُن کی درخواستیں چئیرمین ٗ ڈپارٹمنٹ آف ایگریکلچرل سائنسسزٗ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے نام مکمل کاغذات کے ساتھ 13۔فروری تک پہنچ جانی چاہئیے۔درخواست میں مکمل پتہ اور موبائل نمبر لکھنے کی تاکید بھی کی گئی ہے۔درخواست مع فیس ارسال کرنے والے مرد و خواتین کلاسسز کے لئے اپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ 17۔فروری کو صبح 9۔بجے یونیورسٹی کے مین کیمپس میں شعبہ زرعی سائنس پہنچ جانا چاہئیے۔