ہمیں پاک فوج پر فخر ہے، ملک سلیم

  ہمیں پاک فوج پر فخر ہے، ملک سلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (بزنس رپورٹر)الخدمت گروپ مین شاہ عالم مارکیٹ کے صدر ملک سلیم نے کہا ہے کہ ہمیں پاک فوج پر فخر ہے،پاک فوج نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستانیوں کے سر کو کبھی جھکنے نہیں دیا ہے،ہم بھی اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج افرادی قوت کے لحاظ سے دنیا کی چھٹی بڑی فوج ہے۔جس کی ایوی ایشن دنیا کی واحد ملٹری ایوی ایشن ہے جس کے پاس دنیا کے ٹاپ 6 اٹیک ہیلی کاپٹروں میں سے چار موجود ہیں۔

پاک آرمی کا الخالد ٹینک گیارہواں بہترین مین بیٹل ٹینک ہے اور یہ ٹینک پاکستانی فوج خود تیار کرتی ہے۔ خواتین فوجیوں کی تعداد کے لحاظ سے بھی پاکستانی فوج کا شمار دنیا کی سرفہرست افواج میں ہوتا ہے، خصوصا مسلم دنیا کی افواج میں سے سب سے زیادہ خواتین پاکستان کی فوج میں ہی فرائض سرانجام دے رہی ہیں جس سے پاکستان کی عسکری صلاحیتوں اور افرادی قوت کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔