فوج نے دہشتگردی کا خاتمہ کرکے ملک میں امن قائم کیا، ملک حسن

  فوج نے دہشتگردی کا خاتمہ کرکے ملک میں امن قائم کیا، ملک حسن

  



لاہور (بزنس رپورٹر)سینئر تاجر راہنماء شاہ عالم مارکیٹ ملک حسن نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں قربان کیں۔ ہمارے جوان دشمن کے دانت کھٹے کرنے میں مصروف ہیں۔ خارجی محاذ پر پاکستان کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں سرحدوں پر کھڑے جوانوں کے حوصلے بلند رکھنا ضروری ہے۔ پوری قوم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،پاک فوج کے شہداء ہمارے سر کا تاج ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1