پاکستان میں فری مارکیٹ اکانومی سسٹم رائج ہے،جاوید آفریدی
لاہور (بزنس رپورٹر) پاک چائینہ بزنس کمیونٹی کے سینئر وائس چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں فری مارکیٹ اکانومی سسٹم رائج ہے، مگر پاکستان میں معیشت مکمل طور پر آزاد نہیں ہے۔ معیشت پر ریاست کے علاوہ دوسری قوتوں کا بھی مختلف صورتوں میں کنٹرول ہے۔حکومت کی تجارتی و صنعتی پالیسیاں، ٹیکسز، سرچارج کی مد میں اضافی لاگت کا بوجھ، صنعتوں کے قیام کے لئے حکومتی منظوری، پرمٹ اور کوٹہ، تجارت میں اسٹیٹ بنک کی پالیسیاں، ٹیرف کنٹرول، اجناس کی امدادی قیمتیں یہ سب قوتیں مل کر پاکستان میں فری مارکیٹ اکانومی کے تصور کو پامال کررہی ہیں۔
پاکستان میں معاشی ترقی و خوشحالی کے لئے ضروری ہے کہ معیشت آزاد ہو۔