پاکستان میں کرسچن برادری سمیت دیگر اقلیتوں کو برابر ی کے حقوق حاصل ہیں اعجازچوہدری

  پاکستان میں کرسچن برادری سمیت دیگر اقلیتوں کو برابر ی کے حقوق حاصل ہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)پی ٹی آئی کے زیراہتمام بہارکالونی میں پارٹی رہنماء متھاسے خان نے اپنی رہائشگاہ پر کرسمس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا، تقریب میں سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری، وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود، چیئرپرسن قومی کمیشن برائے انسانی حقوق و رکن قومی اسمبلی شنیلہ روتھ،سیکرٹری اطلاعات عثمان سعید بسراء اور نائب صدر شبیرسیال کی خصوصی شرکت کی، تقریب میں اعجازاحمدچوہدری، شفقت محمود، شنیلہ روتھ نے کرسمس کا کیک کاٹا، تقریب سے اعجازاحمدچوہدری، شفقت محمود اور شنیلاروتھ نے کہاکہ کرسچن کمیونٹی کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہیں، پاکستان اقلیتوں کے لئے محفوظ ملک ہے، پاکستان میں بسنے والی کرسچن برادری سمیت دیگر اقلیتوں کو برابر ی کی بنیادپرحقوق حاصل ہیں، پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتی برادری کوبھی اتنے حقوق حاصل ہیں جتنے ایک عام شہری کو حاصل ہیں، قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن حاصل کیا، قائداعظم محمد علی جناح نے اقلیتوں کوبرابری کی بنیاد پر حقوق دیئے، پاکستان ہم سب کا پاکستان ہے،بعدازاں اعجازاحمدچوہدری نے پی پی 168 یوسی 229 بابرچوک میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔

 ، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ این اے 133 میں کئی دیہائیوں سے پانی اور سیوریج کی لائنوں تبدیل نہیں کیا گیا، یہ لائیں بوسیدہ ہوچکی ہیں، ن لیگ نے لاہورکی عوام کو گندہ پانی پینے پر مجبور کیا، آج پی ٹی آئی کی حکومت پرانی لائنوں کو تبدیل کررہی ہے، پی ٹی آئی کا مشن ہے کہ عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا اولین ترجیح میں شامل ہے، محدود وسائل کے باوجود ہم حلقے کو مثالی بنائیں گے، تقریبات میں یوسف اعوان،ملک احمد یار، بابر بھٹی، حافظ عبدالشکور، ہاشم بلوچ، فریاد علی، ماسٹر شفیق، ایوب کمبوہ اور عامر متھاس، ظفر اقبال، اکرم عامر مسیحی، کاشف پرویز نواب، عمران متھاس، عاطف آصف سمیت بڑی تعداد میں خواتین و حضرات نے تقریب میں شرکت کی