بھارتی حکومت نے ہندوستان کے مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ ڈالے، مولانا امجد

بھارتی حکومت نے ہندوستان کے مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ ڈالے، مولانا امجد

  



لاہور(پ ر)سیکولر ازم اور جمہوریت کی دعوے دار بھارتی حکومت نے ہندوستان کے مسلمانوں پر مظالم اور پاکستان باڈر پرگولہ باری کر کے اپنے نعروں کی نہ صرف نفی کی ہے بلکہ انسانی حقوق کو بھی پا ؤں تلے روند ڈالا ہے یہ باتیں جے یو آئی کے مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے پارٹی وفود اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہاکہ بھارت خطے کے حالات خراب کر نا چاہتا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے بعد اب آزاد کشمیر پر بری نظر یں لگا بیٹھا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم غفلت میں نہیں ہیں بلکہ وہ ہر بھارتی سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کر نے کے لیئے تیار ہے انہوں نے کہاکہ بھارت میں لوگ سبھا میں منظور ہونے والا قانون کالا قانون ہے انہوں نے کہاکہ انڈیا نے پہلے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا بعد ازاں اسے ہڑپ کر نے کے لیئے آئین میں تر میم کی ہے

 انہوں نے کہاکہ عالمی دنیا بھارت کے تشدد،ظلم اور ظالمانہ فیصلوں پر آنکھیں بند کیئے ہوئے ہیں مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ ہر ہفتے کشمیر کے نام پر پروگرام کر نے والی حکومت اب اہستہ اہستہ خاموش ہوتی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ کوالالمپورکانفرنس کے حوالے سے حکومت کا کردار ناکام خارجہ پالیسی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت نے داخلی اور خارجی محاذ پر اپنی غلطیوں کی وجہ سے پاکستان کو تنہاء  کر دیا ہے انہوں نے کہاکہ اسلامی ممالک کو اپنے مقدر کے فیصلے کر نے کے لیئے اقدامات کر نے ہوں گے ورنہ یو این او کشمیر،فلسطین میں ظلم کا ساتھی بن کر ر ہے گا مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ جے یو ا?ئی قوم میں وحدت اور ملک کو بحرانوں سے ا?زاد کرانے کے لیئے کردار ادا کر رہی ہے اور کرتی رہے گی انہوں نے کہاکہ کشمیر میں مظالم اور جبر کا سورج جلد غروب ہونے والا ہے اور کشمیری عوام جلد ا?زادی کا سانس لیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...