منہاج القرآن انٹرنیشنل کے فلاحی ادارے ”آغوش“ کے زیر اہتمام ڈونرز کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے فلاحی ادارے ”آغوش“ کے زیر اہتمام ڈونرز کانفرنس

  



لاہور (پ ر)منہاج القرآن انٹرنیشنل کے فلاحی ادارے ”آغوش“ کے زیر اہتمام منہاج یونیورسٹی آڈیٹوریم میں گزشتہ روز گریجویشن تقریب اور ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں  ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور اور چیئرمین آغوش کمپلیکس ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، گورنر پنجاب کی اہلیہ پروین سرور،ممبر پنجاب اسمبلی پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ،صوبائی وزیر محسن لغاری،سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور اور ڈائریکٹر آغوش کرنل (ر)مبشر اقبال نے خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی اور چیئرمین  آغوش کمپلیکس ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ ”آغو ش“ یتیم اور بے سہارا بچوں کے لئے ایک ایسا سائبان ہے جس کے سائے  تلے ان بچوں کو پیار اور محبت سے  ان کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرکے قومی دھارے میں شامل کیا جاتا ہے۔

 ادارہ آغوش میں یتیم اور بے سہارا بچوں کی ایک کنبے کی طرح پرورش اور  دیکھ بھال اس وقت تک  کی جاتی ہے جب تک کہ وہ خود کفیل نہ ہو جائیں 

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...