لیسکو سپیشل سکواڈ کا رروائیوں نے بجلی چوری ختم کر دی:عبداللہ شبیر

لیسکو سپیشل سکواڈ کا رروائیوں نے بجلی چوری ختم کر دی:عبداللہ شبیر

  



لاہور(خبرنگار) ایکسین باغبانپورہ ڈویژن لیسکو عبداللہ شبیر نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف سپیشل سکواڈ تشکیل اورکریک ڈاؤن کر کے 100 فیصد تک بجلی چوری کی روک تھام ختم کر دی ہے۔ اس سے لائن لاسز کنٹرول اور اوورریڈنگ کا خاتمہ مکمل ہوا ہے اور کرپشن کی بھی شکایات ختم ہوئی ہیں۔ گزشتہ تین ماہ میں بجلی چوروں کو 70 سے 75 لاکھ یونٹ چارج کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو میں کیا ہے۔ اس موقع پر ایکسین باغبانپورہ عبداللہ شبیر نے کہا کہ ان کی ڈویژن میں 5 سب ڈویژنیں ہیں جن میں محمود بوٹی، باغبانپورہ سب ڈویژن اور یو ای ٹی سب ڈویژن ہیں جہاں سب سے زیادہ ڈائریکٹ سپلائی کی شکایات تھیں اورانہوں نے اپنی تعیناتی کے بعد چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر ایس ای تھرڈ سرکل چودھری رشید احمد کی نگرانی میں بجلی چوری کے خلاف ایک مہم کے ذریعے کریک ڈاؤن کیا ہے او اس میں خداوند کریم کے فضل و کرم سے 100 فیصد کامیابی حاصل کر لی گئی ہے۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران 70 سے 75 لاکھ یونٹ بجلی چوروں کو ڈالے گئے ہیں جس کی ریکوری ساتھ ساتھ ہو رہی ہے اور 60 فیصد سے زائد بجلی چووں سے ریکوری بھی کی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ای تھرڈسرکل چودھری رشید احمد کی نگرانی میں بجلی کی چوروں کے خلاف پانچوں سب ڈویژنوں میں سپیشل چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں بجلی چوروں کے خلاف ہر ماہ بجلی چوری پر 8 سے 10 ایف آئی آر رجسٹرڈ کروائی جا رہی ہیں۔ ا تعمیراتی کام کے ٹارگٹ کو مکمل کیا گیا ہے۔

  جس میں سو سے زائد گلی محلوں میں فورکور کے گولے ڈالے ہیں جس سے بجلی کے ڈسٹری بیوشن سسٹم میں مضبوطی ملی ہے اوربجلی کی سپلائی میں تعطل کے حوالے سے پیدا ہونے والی شکایات ختم ہو کر رہ گئی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...