ٹیکس اکٹھا کرنے کے طریقہ کار میں اصلاحات لائی جائیں،رمیض شاہد
لاہور (سٹی رپورٹر)کیمرہ مارکیٹ لاہور کے انفارمیشن سیکرٹری رمیض شاہد نے کہا ہے کہ ٹیکس کولیکشن کے طریقہ کار میں ریفامز لائی جائے۔ ان ریفامز اور پالیسزکوتمام چیمبرز، ٹریڈایسوسی ایشنز اور ایف پی سی سی آئی کو اعتماد میں لے کر بنایا جائے۔اندسٹری کی گیس بند ہوتی ہے تو لاکھوں لوگ بے روز گار ہوتے ہیں۔حکومت کو ٹیکس سسٹم کو آسان بنانا چاہیے۔
۔حکومت کو شناختی کارڈ کی شرط، سیلز ٹیکس رجسٹریشن اور دیگر مسائل کو باہمی رضا مندی سے حل کرناچاہیے۔کاروباری برادری کو عزت دی جائے۔ٹریڈ کو سپورٹ کرنے کے لیے نیشنل سنگل ونڈیو کے قیام کی ضرورت ہے۔
ملک میں کاروبار کے لیے سازگار ماحول کی ضرورت ہے۔
،صنعت و تجارت سے متعلقہ حکومتی اداروں میں از سر نو ریفارمز کی ضرورت ہے۔