الحمرا میں تین روزہ ”ورثہ“ اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ اختتام پذیر

الحمرا میں تین روزہ ”ورثہ“ اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ اختتام پذیر

  



لاہور (سٹی رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں تین روزہ لوک میلہ ”ورثہ“ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ایگزیکٹو ڈایکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمر ا اطہر علی خان نے اس موقع پر کہا کہ ”ورثہ“ میں ملک بھر کے علاقائی ثقافتی حسن کو اجاگر کرنا قومی یکجہتی کا مظہر ہے،عوام کو معیاری تفریح میسر آئی، نئی نسل کو اپنی سماجی اقدار کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا،اس میلے کو کامیاب بنانے کے لئے انتھک محنت کی گئی تما م وسائل برؤے کار لائے گئے۔انھوں نے کہاکہ میلے کا مقصد معاشرتی حسن میں نکھار پیدا کرنا، لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع فراہم کرنا ہے جس سے معاشرے میں پیار، محبت اور برداشت کے رویوں کو فروغ ملے گا، اس نوعیت کے ثقافتی پروگرام کا انعقاد الحمر ا کا خاصہ ہے،جو آئندہ بھی منعقد کئے جاتے رہے گے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے میلے کے آخری روز تما م سٹالزہولڈ کا شکریہ ادا کیا۔

 ،انکی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور تمام سٹالز ہولڈکے سٹالز کے چارجز نہ لینے کا حکم دیا۔تین روز عوام کی بڑی تعداد نے میلے میں شرکت کی اور اس نوعیت کی ثقافتی سرگرمی کے کامیاب انعقاد پر الحمرا انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ورثہ میں تین روز ہینڈی کرافٹ،نوادرات،قیمتی اشیاء  کی نمائش جاری رہیں، علاقائی رقص و موسیقی کے محفلوں سے لوگ لطف اندوز ہوتے رہے۔لوگ ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے،روایتی کھانوں کی خوشبو بھی من موہ رہی،ثقافتی ملبوسات کے دیدہ زیب سٹالز بھی توجہ کا مرکز بنے رہے۔واضح رہے اپنی اسی متنوع سماجی اقدار کی بنا ء  پاکستانی معاشرہ دنیا بھر میں ایک الگ اور منفرد پہچان رکھتا ہے۔لوک ورثہ میں بچوں کے لئے خصو صی شوز ”پتلی تماشہ“،”عینک والا جن“اور”الہ دین کا چراغ“ پیش کئے گئے جن سے بچے بے حد محظوظ ہوئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1