قوم نئے سال میں ملک کی ترقی کیلئے بھرپور محنت کرے،عینی طاہرہ
لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ وگلوکارہ عینی طاہرہ نے کہا ہے کہ میں پوری قوم سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ نئے سال میں ملک کی ترقی کے لئے بھرپور محنت کرے۔ میں آنے والے نئے سال سے بہت پرامید ہوں اورمیری پوری قوم سے اپیل ہے کہ وہ بھی پرامید رہنے کے ساتھ محنت سے کام کریں تاکہ ترقی کا پہیہ چلے اورہمارا ملک بحران سے باہرنکلے مگراس کیلئے آج ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم ایک دوسرے کی برائی کے بجائے اسے سمجھاتے ہوئے بہترکام کرنے کی تلقین کریں گے۔عینی طاہرہ نے کہا کہ ہم لوگ بہت باصلاحیت ہیں مگرہماری تمام ترتوجہ صرف منفی کاموں کی جانب رہتی ہے، جوکہ درست نہیں ہے۔ اس وقت ہمارا ملک بہت سے مسائل سے دوچار ہے۔ حکومت اورفوج تواپنا کردارادا کررہی ہے لیکن ہمیں بھی اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔عینی طاہرہ نے کہا کہ آنے والے نئے سال میں بلاشبہ پاکستان فلم انڈسٹری پہلے سے زیادہ ترقی کرے گی۔
، اس کی بڑی وجہ یہاں کام کرنے والے باصلاحیت لوگ ہیں جودن رات اپنے کام سے ایسی شاہکارفلمیں بنا رہے ہیں، جوپاکستانی سینما کوایک نئی سمت میں آگے بڑھا رہی ہیں۔