زیبا شہناز کا 27 سالہ بھتیجا محمد شاہ سبحانی لندن میں اغواء کے بعد قتل

  زیبا شہناز کا 27 سالہ بھتیجا محمد شاہ سبحانی لندن میں اغواء کے بعد قتل

  



لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکارہ زیبا شہناز کے 27 سالہ بھتیجے محمد شاہ سبحانی کو لندن میں اغواء کے بعد قتل کردیا گیا۔زیبا شہناز نے بتایا کہ 7 مئی سے لاپتہ محمد شاہ سبحانی خاندان کا لاڈلا والدین کا اتنا فرمانبردار لڑکا تھا جس کی ہم سب گواہی دے سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول کی اغوا سے چار ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔زیبا شہناز کا کہنا ہے کہ سبحانی کی کسی سے دشمنی نہیں تھی وہ اپنے کام سے کام رکھتا تھا اورصرف جم جانے کا شوقین تھا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل سبحانی نے کسی کو پیسے ادھار دیئے تھے جس کی واپسی کا وہ تقاضا کررہا تھا تاہم وہ لوگ دے نہیں رہے تھے۔زیبا شہناز کے مطابق قرض داروں کا رمضان کی پہلی تاریخ کو فون آیا کہ پیسے آکر لے جاؤجس کے بعد وہ والد کی گاڑی لے کر ان کے بتائے پتے پر روانہ ہوگیا لیکن موبائل فون بھی بند جارہا تھا۔سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کے مطابق سبحانی ایک خاتون کے گھر پیسے لینے گیا تھا، قتل کے بعد بھتیجے کو وہیں جنگل میں دفنا دیا گیا۔

مزید : کلچر


loading...