ڈائریکٹر وجاہت حسین ”خدا اور محبت“ سیزن 3 کی ریکارڈنگ میں مصروف

  ڈائریکٹر وجاہت حسین ”خدا اور محبت“ سیزن 3 کی ریکارڈنگ میں مصروف

  



لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کے نامور ڈائریکٹر سید وجاہت حسین ان دنوں بہاولپور میں اپنی نئی ڈرامہ سیریل”خدا اور محبت“ سیزن 3 کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں جس میں فیروز خان اور اقرا عزیز لیڈ کردار کررہے ہیں جبکہ کاسٹ میں جنید خان،سہیل سمیر اور عثمان پیرزادہ سمیت بہت سے فنکار شامل ہیں۔یاد رہے کہ سید وجاہت حسین کے کریڈٹ پر بے شمار سپرہٹ سیریلز ہیں جن میں کچھ عرصہ اختتام پذیر ہونے والی سیریل”دو بول“ بھی شامل ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اقرا عزیز پہلے سپل میں اپنا کام مکمل کرانے کے بعد کراچی واپس چلی گئی ہیں جہاں وہ اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ وجاہت حسین دوسرے فنکاروں کا کام مکمل کرنے میں مصروف ہیں۔اس ڈرامہ سیریل کو عبداللہ قادوانی اور سعد قریشی پروڈیوس کررہے ہیں جسے بہت جلد نجی ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔

مزید : کلچر


loading...