اداکار عمران اشرف برٹش کونسل کے اعزازی سفیر برائے علم مقرر

  اداکار عمران اشرف برٹش کونسل کے اعزازی سفیر برائے علم مقرر

  



لاہور(فلم رپورٹر)برٹش کونسل نے اداکار عمران اشرف کو اعزازی سفیر برائے علم مقرر کردیا۔عمران اشرف نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر مداحوں سے شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ برٹش کونسل کی جانب سے مجھے علم کے پھیلاؤ کے لئے علم کا سفیر بنادیا گیا ہے۔عمران اشرف نے یہ بھی کہا کہ میں پراْمید ہوں کہ 2020ء تک علمی مقاصد کے حصول میں کوئی کردار ادا کرسکوں، اس پروگرام کا مقصد یہ ہے ملک کے پس ماندہ بچوں کو علم کی مدد سے روشن مستقبل دیا جا سکے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ عمران اشرف اپنی ور سٹائل پرفارمنس کی بنیاد پر پروڈیوسرز کی اولین ترجیح بن چکے ہیں۔

ان کے کریڈٹ پر بے شمار سپرہٹ ڈرامے ہیں۔ ان دنوں نجی ٹی وی سے نشر ہونے والا ان کا ڈرامہ”کہیں دیپ جلے“ بہت پسند کیا جارہا ہے۔ وہ لاہور میں اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں جس میں ان کے مقابل امر خان بھی ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔

مزید : کلچر


loading...