بلاول راولپنڈی میں بینظیر کی برسی پر فیصلہ کن اعلان کرینگے، پیپلزپارٹی

بلاول راولپنڈی میں بینظیر کی برسی پر فیصلہ کن اعلان کرینگے، پیپلزپارٹی

  



 راولپنڈی (آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا اور چوہدری منظور نے کہا ہے کہ شہید متحرمہ بے نظیر کی بارہویں برسی جائے شہادت لیاقت باغ میں منائی جائے گی بلاول بھٹو کو یہاں تک پہنچنے میں12سال لگے ہیں 27دسمبر کو بلاول اپنی والدہ کے نقش قدم پر قدم رکھ کر سفر کا آغاز وہاں سے کریں گے جہاں ان کی والدہ کو چھینا گیا وہاں وہ فیصلہ کن اعلان کریں گے حکومت آرمی چیف کے معاملے پر قانون سازی کے لیے سنجیدہ نہیں ایل او سی اور باڈر کی صورتحال پر ہم آہنگی حکومت نے پیدا (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

کرنی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کشمیر باڈر کی صورتحال پر واضع موقف رکھتی ہے ادارے اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہے ہیں موجودہ حکومت کی نا اہلی اور غلط پالیسویں کی بدولت متوسط طبقہ ختم ہو کر رہ گیا ہے ان خیالات کا اظہار رکن سند اسمبلی شہلا رضا او ر رہنما پیپلز پارٹی پنجاب چوہدری منظور نے راولپنڈی میں منعقدہ کارنر میٹنگ میں کیا انہوں نے کہا کہ نیب کے پاس کیا ہے نیب صرف انتقامی ادارہ ہے جہاں گرفتاری پہلے کی جاتی ہے اور ریفرینس بعد میںفائل کیے جاتے ہیں نیب حکام مریم نوازکے بعد فریال تالپور کی ضمانت کیسے روک سکتے تھے ان کی ضمانت حق پر ہوئی انہوں نے کہا کہ اگر نیب با اختیار ادارہ ہے تو پشاوربی آر ٹی،مالم جبہ کے معاملہ پر نیب کیوں خاموش ہے جہانگیر ترین کاکیا ہوا حکومت نے خود وفاقی وزیر صحت کو کرپشن پر نکالا لیکن تحقیقات کہاں ہوئیں اسد عمرنےایک دن میں 22روپے چینی مہنگی ہوے پر استعفیٰ دینے کے بعد وزارات دوبارہ قبول کر لی ملک میں کسان،محنت کش، تاجر سب پرشان ہیں مڈل کلاس مکمل ختم ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ برسی نے شہیدبی بی کے جلسے کی یاد تازہ کردی ہے اور اس برسی پرکارکنوں میں بھر پورجوش و جذبہ نظر آرھا ہے پیپلزپارٹی پاکستانی قوم کو آواز دے رہی ہے جسے امید صرف بلاول بھٹو سے ہے جسکے نانا اور والدہ کو شہید کیا گیا صرف لیاقت باغ کا ایشو نہیں ہے ملک میں سلیکشن فیل ہوگئی ہے قائدین شہید ہوں تو راولپنڈی میںقائدین پر کیس چلیںتو راولپنڈی میں پیپلزپارٹی سے ہی یہ انتقامی سلوک کیوں کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ بلاول ہر ایشو پر بولتے ہیںآغاز راولپنڈی سے کررھے ہیں یہاں سے پنجاب میں داخل ہوں گے ۔

پیپلزپارٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...