دارالامان ملتان میں ہنگامہ ‘ توڑ پھوڑ، 4خواتین گرفتار ‘ تحقیقات شروع 

دارالامان ملتان میں ہنگامہ ‘ توڑ پھوڑ، 4خواتین گرفتار ‘ تحقیقات شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار)دارالامان ملتان میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے پر چار خواتین گرفتارکرلی گئیں تفصیل کے مطابق سپرنٹنڈنٹ دارالامان کومل اعجاز نے گلگشت پولیس کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ روز دارالامان میں رہائش پذیر سعدیہ بی بی ، طاہرہ بی بی ، رفعت بی بی اور عاصمہ بی بی نے وہاں موجود دیگر خواتین کو نہ صرف توڑ پھوڑ پر اکسایا بلکہ دارالامان میں آگ (بقیہ نمبر6صفحہ12پر )

لگانے کی بھی کوشش کی لیڈی کانسٹیبل نے جب انہیں روکا تو اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا پولیس نے چاروں خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کو حراست میں لے لیا۔