اجتماعی کاز ‘ ڈسٹرکٹ بار کی تعمیر وترقی بنیادی ایجنڈا ‘ راﺅ محمد جمیل 

  اجتماعی کاز ‘ ڈسٹرکٹ بار کی تعمیر وترقی بنیادی ایجنڈا ‘ راﺅ محمد جمیل 

  



خانیوال(بیورونیوز) ڈسٹرکٹ بار یونائٹیڈ لائرز الائنس کے زیراہتمام تقریب منعقدہوئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر کے امیدوار راﺅ محمد جمیل ایڈووکیٹ نے کہاکہ ڈسٹرکٹ بارکے سینئر اور نوجوان وکلاءنے بڑی عزت دی منتخب ہوکر مایوس نہیں کریں گے۔وکلاءکی فلاح وبہبود ، اجتماعی کاز اور ڈسٹرکٹ بار کی تعمیروترقی بنیادی ایجنڈا ہے ۔وکلاءکی خدمت کرناچاہتا ہوں بارکے سینئرو کلاءاوردیرینہ ساتھیوں نے جو عز ت دی وہ میرے لیے کسی بھی اعزاز سے کم نہیں۔جنرل سیکرٹری کے امیدوار (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

چوہدری محمد اویس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ راﺅ محمد جمیل سینئر بزرگ رہنما کی قیادت میں ڈسٹرکٹ بارکے تقدس ،کالے کوٹ کی عزت واحترام عدل وانصاف کی فراہمی اوراداروں میں بہتر ورکنگ ریلشن شپ کو مثالی بنائیں گے۔تقریب سے ممبر پنجاب بارکونسل عزیز خان پنیاں، سیکرٹری بار چوہدری محمدہارون، پیراحمد شاہ کھگہ، چوہدری عباس احمد، اجمل خان بھٹہ، رانا جعفر علی خاں، رانا ندیم عبداللہ، چوہدری خالد محمودبسرا،ملک سرور اعوان،چوہدری محمدشفیق اوردیگر وکلاءنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملکی حالات کے پیش نظر بار کے الیکشن انتہائی اہمیت کے حامل ہیں وکلاءبرادری ایسی قیادت کومنتخب کر ے جو وکلاءبرادری اورکالے کوٹ کی عزت واحترام کویقینی بنانے کےلے اپناجرات مندانہ کردار اداکرسکے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ یونائٹیڈ لائرز الائنس کے پورے پینل کو کامیاب بنائیں ۔راﺅ محمدجمیل ڈسٹرکٹ بار کی ترقی وکلاءکاز کی بہترانداز میں کمانڈ کریں گے ۔آ نے والے حالات کاتقاضاہے کہ اہل باکردارقیادت کومنتخب کیاجائے ۔مقررین نے کہاکہ ڈسٹرکٹ بار کی نمائندہ شخصیات اور حیثیت تقریب میں موجود ہے۔ انہوںنے شرکاءتقریب کو پیشگی کامیابی کی نوید سناتے ہوئے کہاکہ 11جنوری کو پوراپینل نمایاں کامیابی حاصل کریگا۔تقریب میں لبرل گروپ کے چیئرمین چوہدری عباس احمد ،رانا مظہر علی ،راﺅ محمدعامر، راﺅ خالد محمود،مصطفی پہوڑ، مہرعمران پرویز دھول ،رانا ندیم عبداللہ، سید جعفر امام ترمذی، سید ضیاءحیدر ،سید ارسلان حیدر، پیراحمد شاہ کھگہ، مسعود اقبال کھگہ، چوہدری عمر چیمہ، عرفان شیر، رانا جعفر علی ،چوہدری کلیم ارشد اوردیگروکلاءنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔چوہدری عباس احمد، چوہدری خالد محمودبسرا، اجمل بھٹہ، توقیر تبسم، ریحان شیر، جعفر امام ترمذی، رانا ندیم عبداللہ،پیر احمد شاہ کھگہ، راﺅ محمدعامر، غلام مصطفی پہوڑ، رانا قاسم نذیر، اکرم خان ڈاہا، نگہت کیانی ،مسز نرگس، جواد نقوی، راﺅ ساجد ند یم،راﺅ عامر ندیم نے راﺅ محمد جمیل اورچوہدری محمداویس کو پھولوں کے ہارو جگنیاں پہناکر اپنی حمایت کا اعلان کیا ۔تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سید ارسلان حیدر نے سرانجام دئےے جبکہ نعت ملک اشتیاق حسین لنگڑیال اورتلاوت قرآن پا ک حافظ وقار احمد ایڈووکیٹ نے پیش کی۔

راﺅ محمد جمیل 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...