شکاری ناکے ،مہمان پردنوں کا پاکستان آنے سے گریز،عرب شہزادوں کو ”صدمہ “پروگرام منسوخ

شکاری ناکے ،مہمان پردنوں کا پاکستان آنے سے گریز،عرب شہزادوں کو ”صدمہ ...

  



ملتان ( سپیشل رپورٹر )جنوبی پنجاب کی تحصیلوں میں امن وعامہ کی نا قص صورتحال اور شکاریوں کی کھلی دہشت گردی کے باعث روسی ریاستوں سے موسم سرما گزارنے کیلئے جنوبی پنجاب آنے والے مرغابی ،تلور ،نیل سر سمیت دیگر سی برڈ مہاجر پرندوں نے عدم تحفظ کے باعث رخ کر نا چھوڑ دیا ہے ۔رواں سیزن میں ہجرت کرکے پاکستان آنے والے مہاجر پرندوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہونے لگی شکار نہ ملنے کے باعث خلیجی ریاستوں سے(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

 شکار کی غرض سے جنوبی پنجاب آنے والے عرب شہزادوں نے بھی اپنے پروگرام منسوخ کر دیئے ،حکومتی عدم توجہی کے باعث جنوبی پنجاب میں سیر وسیاحت دم توڑنا شروع ہوگئی ۔تفصیل کے مطابق موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی سائبیریا سمیت دیگر روسی ریاستوں میں برف باری کے باعث ان علاقوں کے لاکھوں سی برڈ سالہا سال سے ہجرت کر کے پاکستان آتے ہیں جبکہ موسم سرما گزارنے کیلئے ان پرندوں جن میں مرغابی ،تلور ، نیل سر ،کونج ،ٹیل ،ریڈ ہیڈ ،چکوا ، نڑی ،چترول ،بوبی برڈ ،سخ،مگ،بٹیر،سرخاب ،چکور سمیت دیگر سی برڈ شامل ہیں 15اکتوبر سے مارچ تک جنوبی پنجاب کے دریائی علاقوں سے گز ر کر کوہ سلیمان کی طرف ہجرت کر تے ہیں ۔اس ضمن میں گزشتہ چند سالوں سے جنوبی پنجاب میں محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی جانب سے ان مہاجر پرندوں کے شکار بارے قوائد ضوابط پر عملدرآمد نہ ہونے سے سیزنل شکاریوں اور کمرشل بنیادوں پر ان پرندوں کا شکار کرکے گوشت فروخت کرنے والے کاروباری شکاریوں کی جانب سے مہاجر پرندوں کا قتل عام دھڑلے سے جاری ہے جس سے دلبرداشتہ ہوکر مذکورہ مہاجر پرندوں نے عدم تحفظ اور کمرشل شکاریوں کی کھلی دہشت گردی کے باعث یہاں کا رخ کر نا چھوڑ دیا ہے جبکہ رواں سیزن میں مذکورہ مہاجر پرندوں کی جنوبی پنجاب کے علاقوں میں آمد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔مہاجر پرندوں کی تعداد میں کمی کے باعث جنوبی پنجاب کی 43تحصیلوں میں مذکورہ پرندوں کے شکار کی سرگرمیاں ماند پڑ چکی ہیں شکار نہ ملنے کے باعث خلیجی ریاستوں سے مذکورہ پرندوں کے شکار کی غرض سے جنوبی پنجاب آنے والے عرب شہزادوں نے بھی اپنے جنوبی پنجاب آنے کے پروگرام منسوخ کر دیئے ہیں جس کے باعث ان کے پروگراموں سے وابستہ افراد بے روزگار ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں سیر وسیاحت کی سرگرمیاں بھی ماند پڑ رہی ہیں ۔اس ضمن میں عوامی وسماجی حلقوں نے حکومتی ارباب اختیار اور محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے اعلی حکام سے کمرشل شکاریوں کی دہشت گردی کا نوٹس لیتے ہوئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

ماند 

مزید : ملتان صفحہ آخر