اداروں میں تصادم سے پاکستان کا وقار مجروح ہوگا‘ ذوالفقار خان کھوسہ

اداروں میں تصادم سے پاکستان کا وقار مجروح ہوگا‘ ذوالفقار خان کھوسہ

  



ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر)سابق گورنر پنجاب سردار زوا لفقار علی خان کھوسہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری پہلی محبت اور ترجیح ہے فیصلہ اور بات ایسی ہونی چاہیے جو دشمنوں میں جگ ہنسا ئی کا نہ ہو اپنی رہائش گاہ کھوسہ ہاؤس پر سابق (بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

ناظمین اور سیاسی وورکرز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری آرزؤں اور امنگوں کا محور ہے ہماری عزت اور وقار پاکستان کی وجہ سے ہے ہمارا طرز عمل ایسا ہو جو پاکستان کے وقار میں اضافہ کا با عث ہو اداروں میں تصادم پاکستان کے حق میں نہیں کسی کے خلوص اور وفاداری میں شک نہیں کیا جا سکتا لیکن ہمارا ہر عمل پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ کا سبب ہونا چاہئے۔

کھوسہ

مزید : ملتان صفحہ آخر