صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری کا کرسمس بازار کا دورہ‘سہولیات کا جائزہ

صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری کا کرسمس بازار کا دورہ‘سہولیات کا جائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورو رپورٹ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر)وطن عزیز میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق کومکمل طور پر تحفظ حاصل ہے اور انہیں سماجی و معاشی انصاف اور بنیادی انسانی سہولیات کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں رکھا جائے (بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

گا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے بہاول پور میں مسیحی اقلیتی برادری کے لئے قائم خصوصی کرسمس بازار کے دورہ کے موقع پر کیا۔ صوبائی وزیر خوراک نے بتایا کہ کرسمس کے موقع پر قائم خصوصی کرسمس بازار میں محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے مسیحی برادری کو ارزاں نرخوں پر وافر مقدار میں آٹا فراہم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ خصوصی کرسمس بازار میں 10کلوگرام آٹے کا تھیلہ رعایت کے ساتھ 290روپے میں دستیاب ہے اور مسیحی برادری کو کرسمس کے تحفہ کے طور پر 10کلوگرام آٹے پر 114روپے کی مزید سبسڈی بھی فراہم کی گئی ہے۔دریں اثناء صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے خصوصی کرسمس بازار میں رعایتی نرخوں پردستیاب آٹے میں نمی کا تناسب، آٹے کا معیار اور آٹے کے تھیلے کا وزن بھی چیک کیا اور اسے تسلی بخش قرار دیا ہے۔
جائزہ