ملتان ‘ سبزی منڈی میں ڈاکہ ‘ گن پوائنٹ پر لوٹ مار ‘ متعدد چوریاں
ملتان (وقائع نگار) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق شاہ رکن عالم پولیس کے علاقے سبزی منڈی میں تین ڈاکو مدثر حسین کے دفتر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر 6 لاکھ بیس ہزار روپے چھین کرفرار ہوگئے مظفر آباد پولیس کےعلاقے میں محمد فیاض سے موٹرسائیکل اور زکریا پولیس کے علاقے میں غلام یاسین سے بیس ہزار روپے چھین لئے گئے مظفرآباد پولیس کےعلاقے میں محمد رمضان کے بھانے سے دو عدد گائے اور محمد شاکر کے(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
بھانے سے اسد اور نادر نے بکریاں چوری کر لیں شاہ شمس پولیس کے علاقے میں گلبر خان کی دکان سے 80 ہزار روپے مالیت کا سامان ، ممتاز آباد پولیس کےعلاقے میں محمد ساجد کی دکان سے 10 ہزار روپے مالیت کا سامان ، گلگشت پولیس کےعلاقے سے حسن نواز ، منصور اکبر اور محمد اسحاق کے موٹرسائیکل ، گل کریم کی دکان سے ایک لاکھ روپے مالیت کا سامان ، تحسین عباس اور دیگر افراد کے 19 عد د موبائل فون سیٹ چوری کر لئے گئے نیوملتان پولیس کےعلاقے سے محمد صدیق کا موٹرسائیکل ، سیتل ماڑی پولیس کےعلاقے سے محمد جاوید اور ارشد کے موٹرسائیکل اور الپہ پولیس کے علاقے میں شیر محمد ک گھر کے باہر سے سوئی گیس کا میٹر چوری کر لیا گیا لوہاری گیٹ پولیس کےعلاقے سے لیاقت علی کا موٹرسائیکل ، بستی ملوک پولیس کےعلاقے سے محمد انتظار کے 70 عدد کبوتر چوری کر لئے گئے ہیں ۔
ڈاکہ