حکومت مہنگائی روکنے میں ناکام ‘ غریبوں کو روزانہ خوشخبری کی نوید سنانے والے ”لاپتہ “ا حمد یار ہنجرا 

حکومت مہنگائی روکنے میں ناکام ‘ غریبوں کو روزانہ خوشخبری کی نوید سنانے والے ...

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراءنے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے پاس نہ تو کوئی ویژن ہے اورنہ ہی کوئی نصب العین، حکومت نے ابھی تک عوام سے کئے گئے کوئی بھی وعدے پورے نہیں(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

 کئے،نوجوانوں کو ایک لاکھ نو کریاں اور50لاکھ گھر دینے کی بجائے کئی محکمے ختم دےے گئے ، اقتدار ہنجراءخاندان کی منزل نہیںبلکہ عوام کی خدمت ہنجراءخاندان کی سیاست کا محور ومرکز ہے،ہنجراءخاندان نے اپنے اصولوں پر کبھی سودے بازی نہیں کی،ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہنجراءہاوس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی ٹیم ہی نہیں پوری حکومت ہی نااہلی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے ،حکومت ابھی تک کسی بھی شعبہ میں کارکردگی نہیں دکھا سکی، مہنگائی کو روکنے میں پی ٹی آئی حکومت بے بس ہو چکی ہےملک میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ غربت مٹاﺅ کی جگہ غریب مٹاﺅ پالیسی کاشاخسانہ ہے مہنگائی کو روکنے میں پی ٹی آئی حکومت بے بس ہو چکی ہے،ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ غربت مٹاﺅ کی جگہ غریب مٹاﺅ پالیسی کا شاخسانہ ہے،ایک طرف بے روز گاری دوسری طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب سے آخری نوالہ تک چھین لیا،مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے حکومت کی پالیسیوں سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا،انہوں نے کہا کہ حکومت بنیادی اور طے شدہ معاملات کو ہی حل نہیں کر سکی تو نئے معاملات کس طرح طے کرے گی ، روپیہ نیچے اور مہنگائی اوپر جارہی ہے، غربت اور بیروز گاری میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے، عمران خان کی حکومت نے ایک سال میں قرضے حاصل کرنے کے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں حالانکہ ماضی میں عمران خان نے کہا تھا کہ خود کشی کر لوں گا، قرض نہیں لوں گا،انہوں نے کہا کہ اب نا اہل حکومت سے جلد نجات ملنے والی ہے عوام مایوسی کا شکا رنہ ہوں جلد قوم کو خوش خبری ملنے والی ہے ،انہوں نے کہا کہ اقتدار ہنجراءخاندان کی منزل نہی بلکہ عوام کی خدمت ہنجراءخاندان کی سیاست کا محور ومرکز ہے،ہنجراءخاندان نے اپنے اصولوں پر کبھی سودے بازی نہیں کی۔

احمد یار ہنجرا 

مزید : ملتان صفحہ آخر