سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین کھرل  کی چیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات 

سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین کھرل  کی چیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ...

  



ملتان (سٹی رپورٹر)سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین کھرل نے چیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اس موقع پر چیرمین بلاول بھٹو نے بیگم بیلم حسنین کھرل اور انکی والدہ بیگم نادرہ خاکوانی کی پارٹی خدمات کوسراہتے(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

 ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی آپ کی عظیم جدو جہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ملاقات میںملکی اور پارٹی تنظیمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،چیرمین بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کے لئے کوشش کی ہے اور خواتین ہماری پارٹی میں اہم عہدوں پر بھی فائز ہیں کیونکہ خواتین کے بنا ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے،پیپلز پارٹی نے سرکاری اور تنظیمی امور میں خواتین کو بھرپور نمائندگی دی ہے اس موقع پر بیگم بیلم حسنین کھرل نے بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی لازوال قربانیوں کو بھی سلام پیش کیا انہوں نے چیرمین بلاول بھٹو کو یقین دلایا کہ27 دسمبرکو لیاقت باغ راولپنڈی کے جلسہ عام میں خواتین شرکت کر کے ثابت کریں گی کہ خواتین پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں لیاقت باغ کا جلسہ ملکی تاریخ کا ایک عظیم الشان جلسہ ہوگا۔ 

ملاقات

مزید : ملتان صفحہ آخر