مسیحی برادری کا ملکی ترقی میں اہم کردار ‘ میاں ثاقب خورشید کا ویلکم کرسمس پارٹی سے خطاب
وہاڑی( بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ مسیحی برادری ملکی ترقی اور خوشحالی میں اہم کر دار ادا کررہی ہے ہم مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور کرسچن کیمیونٹی کی تمام خوشیوں میں برابر شریک ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
پیٹر ٹاﺅن میں منعقدہ ویلکم کرسمس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں چیئرمین آل پاکستان چرچ کونسل حیات مسیح،پاسٹر گلزار سہوترا، بابا بھولا،پاسٹر پرویز، ایلڈر فیاض،وائس پاسٹر منور،ریورینڈ نذیر وکٹر آف ملتان،ماسٹر ریاض، شاہد سنی گجر،چوہدری ناصر،چوہدری بوٹا،عابد آسی،رانا وزیر،بابر علی جٹ،ڈاکٹر گل شیر ایم بھٹی صدر آل پاکستان مینارٹی موومنٹ،وقار مسیح،فیصل راحت،وقاص مسیح،قیصر مسیح سمیت کثیر تعداد میں مسیحی خواتین، بچے ،بچیاں اور بزرگ موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاسٹر گلزار سہوترا ،ماسٹر ریاض مسیح و دیگرنے کہا کہ یسوع مسیح کی آمد سے دنیا میں امن اور بھائی چارے کی فضا قائم ہوئی یسوع مسیح نے دنیا میں محبت کا پیغام پھیلایا خداوند کریم یسوع مسیح کے یوم پیدائش کے صلہ میں ہمارے ملک کو امن ،خوشحالی اور سلامتی کا گہوارہ بنائیں تقریب میں مظلوم کشمیری مسلمانوں کی رہائی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی جبکہ تقریب کے اختتام پر اسلام آباد سے آئے کرسچن کیمیونٹی کے مشہور گلوکار چاند راحیل نے کرسمس کے حوالہ سے گیت گائے
ویلکم کرسمس