ملتان:غیر قانونی ،مردہ جانوروں کی سلاٹرینگ کا انکشاف،شہریوں میں تشویش

ملتان:غیر قانونی ،مردہ جانوروں کی سلاٹرینگ کا انکشاف،شہریوں میں تشویش

  



ملتان ( سپیشل رپورٹر )میٹرو پولیٹن کارپوریشن سلاٹر ہاوس ٹھیکہ دار کی آشیر باد سے اندرو ن شہر ملتان اور نواحی علاقوں میں غیر قانونی اور مردہ جانوروں کی سلاٹرنگ عروج پر پہنچ گئی ہے، سپرنٹنڈنٹ سلاٹر ہاوس ملک اصغر کی جانب سے غیر(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

 قانونی سلاٹرنگ کے خلاف کاروائی رکوانے کیلئے سیاست دانوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ سابق ڈی سی ملتان کے قریبی ساتھی عامر قریشی نے میٹرو پولیٹن سلاٹرہاوس کا ٹھیکہ لے رکھا ہے، مذکورہ ٹھیکہ دار نے قصابوں کو سلاٹر ہاوس میں جانور ذبح کرنے کے بجائے گلیوں بازاروں میں جانور ذبح کرنے کی اجازت دے رکھی ہے جس کے عوض ہر قصائی سے روزانہ 500روپے سے 1000روپے صول کئے جارہے ہیں، چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن شاہد اقبال کی ہدایت پر سپرنٹنڈنٹ سلاٹر ہاوس ملک اصغر نے غیر قانونی سلاٹرنگ کرنیوالے قصائیوں کے خلاف 24سے زائد ایف آئی آر درج کروا دی ہیں جس پر سلاٹر ہاوس ٹھیکہ دار نے کاروائی رکوانے کیلئے سیاست دانوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں ، چیف آفیسر میٹرو پولیٹن شاہد اقبال نے کہا کہ غیر قانونی سلاٹرنگ کرنیوالے قصائیوں کو ہر صورت میں سلاٹر ہاوس لایا جائے گا اور انکی واپسی تک کاروائی جاری رہے گی۔ 

سلاٹر 

مزید : ملتان صفحہ آخر