رحیم یار خان ‘ ہارون آباد ‘ میاں چنوں میں حادثے ‘3افراد جاں بحق 

رحیم یار خان ‘ ہارون آباد ‘ میاں چنوں میں حادثے ‘3افراد جاں بحق 

  



صادق آباد ‘ محسن وال ‘ ہارون آباد ‘ رحیم یار خان ‘ خانیوال ‘ میاں چنوں ( نمائندہ خصوصی ‘ نمائندہ پاکستان ‘ نامہ نگار ) مختلف واقعات اور حادثات کے دوران 3افراد جاں بحق ہوگئے صادق آباد میں قومی شاہراہ پر تاج چوک کے قرےب دھند کے باعث اسلام آباد سے کراچی جانےوالی بس اور(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

 ٹرےلر میں تصادم ہوگےا،حادثے کے باعث 7افراد زخمی ہوگئے ، اطلاع ملنے پر رےسکےو 1122نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمےوں کو طبی امداد دی اور ٹی اےچ کےو ہسپتال منتقل کر دےا ہے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس کا اگلا حصہ تباہ ہو گیا ہے ڈرائیور اور دو مسافروں کو ہڈرالک کٹر کی مدد سے بس کی باڈی کاٹ کا نکالاگیا ہے شدیدزخمی مسافروں کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ مدرسہ کا طالبعلم مسافر کوسٹر سے پھسل گیا ، علاج کیلئے بہاولپور لے جایا رہا تھا کہ راستے ہی میں دم توڑ گیا ، نواحی علاقہ بنگلہ یتیم والا میں مدرسے کا طالبعلم گیارہ سالہ ا بوبکر ولد محمد اشرف گجر جوکہ چک 171سیون آر مدرسہ سے چھٹی کے بعد گھر جانے کے لیے مسافر کوسٹر پر سوار ہونے لگا تو پھسل کر گر گیا اور گاڑی کا ٹائر بچے کے اوپر سے گزر گیا اور شدید زخمی ہوگیا ،جنہیں بہاولپور لے جا یا جا رہا تھا کہ راستے ہی میں دم توڑ گیا ۔ دھند کے باعث موٹر سائےکل اور وےن مےں تصادم کے نتےجہ مےں موٹر سائےکل سوار نوجوان جاں بحق۔ مےاں چنوں کے نواحی گاﺅں 115/15Lکا رہائشی شخص محمد عمران اپنی موٹر سائےکلKWL8609پر مےاں چنوں شہر کی طرف آرہا تھا کہ مخالف سمےت سے آنے والی وےن دھند کے باعث دوسری طرف سے آنے واے موٹر سائےکل سوار کو نہ دےکھی سکی جس کے نتےجہ مےں موٹر سائےکل وےن سے ٹکرنے سے محمد عمران کو شدےد چوٹےں آئےں اور وہ زخمےوں کی تاب نہ لاتے ہوئے موٹر سائےکل سوار نوجوان محمد عمران موقع پر ہی دم توڑ گےا اور رسےکو کے نوجوانوں نے ضروری کاروائی کرنے کے بعد موٹر سائےکل سوار کی لاش ورثا ءکے حواے کردی ہے

حادثے 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...