عالمی برادری ایل او سی پر بھارتی  جارحیت کا نوٹس لے ‘ رانا محبوب حسین 

عالمی برادری ایل او سی پر بھارتی  جارحیت کا نوٹس لے ‘ رانا محبوب حسین 

  



وہاڑی( بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)صوبائی چیئرمین آل پنجاب لوکل گورنمنٹ یونین کونسل سیکریٹریز رانا محبوب حسین نے ایل (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی اور فائرنگ میں دو پاکستانیوں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور او آئی سی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت دن بدن بڑھتی جارہی ہے بھارت پاکستان کے صبر کو کمزوری نہ سمجھے ہمارے پاک افواج کے جوان اپنے ملک کا دفاع کرنا اچھی طرح سے جانتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عہدیداران اور ورکروں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری را¶ اشرف خادم حسین رانا محمد طاہر خضر حیات بشیر احمد چدھڑ ودیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ آج بھی وطن عزیز پر مرمٹنے والے لاکھوں پاکستانی اپنے وطن کے دفاع اور سلامتی کہ لیے بارڈرز پر موجود ہیں،انہوں نے بھارتی فوج کے حملے میں شھید ہونے والوں کہ لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ھندوستان خطے میں امن کہ لیے بدترین خطرہ بن چکا ہے عالمی برادری اور او آئی سی بھارتی دھشتگردی اور ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا نوٹس لے اور دنیا میں امن کہ قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے

جارحیت 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...