حمزہ شہباز کی لیہ کے لیگی رہنماﺅں سے ملاقات ‘ پارٹی امور پر تبادلہ خیال

حمزہ شہباز کی لیہ کے لیگی رہنماﺅں سے ملاقات ‘ پارٹی امور پر تبادلہ خیال

  



فتح پور(وقائع نگار)مشکل حالات میں عزم و حوصلے کے ساتھ ڈٹے رہنے اور پارٹی سے نظریاتی وابستگی رکھنے والے کارکنا ن ہی ہمارا سرمایہ ہیں،آنیوالا وقت (ن) لیگ کا ہے،انشا ءاللہ جلد ظلم کی سیاہ رات کا خاتمہ اور حقیقی عوامی قیادت برسراقتدار ہو گی،ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما،پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز شریف نے اپنے چیمبر میںفتح پوراور ضلع لیہ کے (ن) لیگی رہنماﺅںامیدواران صوبائی اسمبلی پی پی 280چوہدری غلام ر(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

سول جٹ ،حلقہ پی پی 281صاحبزادہ محبوب الحسن کے ہمراہ ایک خصوصی ملاقات میں کیا۔اس موقعہ پر مسلم لیگ(ن) کی مرکزی جنرل کونسل کے ممبر چوہدری ظفر اقبال گجر ایڈووکیٹ،ڈاکٹر یسین ملانہ و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ (ن) لیگ کی حالیہ نئی تنظیم سازی میں مخلص،با صلاحیت،نظریاتی پارٹی ورکرز و رہنماﺅں کو آگے لایا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سیاہ دور حکومت میں عام آدمی سسک رہا ہے۔ملک ہر شعبہ زندگی میں تنزلی کا شکار ہے اور اقوام عالم میں ہماری جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ انہو ںنے کہا کہ ضلع لیہ سمیت پورے ملک سے پارٹی قیادت کا ہمیشہ ساتھ نبھانے والے کارکن ہی ہمارا سرمایہ ہیں۔صاحبزادہ محبوب الحسن،چوہدری غلام رسول اور چوہدری ظفر گجر نے حمزہ شہباز شریف کو اپنے ڈسٹرکٹ میں پارٹی صورتحال بارے بریف بھی کیا۔

تبادلہ

مزید : ملتان صفحہ آخر