ملتان ‘ مضر صحت مصالحوں سے تیار مچھلی کی فروخت میں اضافہ ‘ شہری بیمار

ملتان ‘ مضر صحت مصالحوں سے تیار مچھلی کی فروخت میں اضافہ ‘ شہری بیمار

  



ملتان ( سپیشل رپورٹر )پنجاب فو ڈ اتھارٹی کی غفلت اتھارٹی شہر بھر میں مضر صحت تیل میں تلی مچھلی کی فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ،سردی بڑھتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں پکی پکائی مچھلی فروخت کر نے والوں کی دکانیں قائم ،حفظان صحت کے اصول نظر انداز کر دیئے گئے ،شہری بیماریوںمیں مبتلا ہونے لگے فوڈ اتھارٹی کے ارباب اختیار نے بھی چپ سادھ لی ۔پاکستان سروے کے مطابق ملتان شہر میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں جن میں خونی بر ج ،کو ٹلہ ،امیر آباد لکڑ منڈی ،(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

گلشن مارکیٹ ودیگر علاقے شامل ہیں پکی پکائی مچھلی کے فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے اس ضمن میں پکی پکائی مچھلی کا کا روبار کر نے والے بیشتر دوکاندار حفظان صحت کے اصولوں کو نظرانداز کر تے ہوئے باسی مچھلیوں کو خوشبودار مصالحے لگا کر انتہائی مضر صحت تیل میں تل کر شہریوںکو مہنگے داموں فروخت کر نے میں مصروف ہیں جس کے کھانے سے شہری پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں پریشان کن امر یہ ہے کہ شہر میں ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے قیام کے باوجود مچھلی فروشوں کی دکانوں پر تیل مصالحہ جات کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد بارے کوئی اقدام نہیں اٹھائے جارہے جس کے باعث شہری مضر صحت مچھلی کھانے پر مجبور ہوکر رہ گئے ہیں اس ضمن میں عوامی وسماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ فوڈاتھاری کے ارباب اختیار سے مذکورہ صورتحال بارے فوری اصلاح احوال اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

مچھلی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...