عوام اور حلقہ کی بہتری ‘ ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ‘میاں شبیر قریشی

عوام اور حلقہ کی بہتری ‘ ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ‘میاں شبیر قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) فاقی وزیرمملکت برائے ہاﺅسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی آج دائرہ دین پناہ میں نادراسنٹر کا افتتاح کریں گے،،وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا کہ نادرا آفس کوٹ ادو میں رش کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات تھیں جنکی مشکلات کو دور کرتے ہوئے دائرہ دین پناہ میں نادرا سنٹر بنایا گیا ہے جس کا آج افتتاح ہونے جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ حلقہ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی میں (بقیہ نمبر28صفحہ12پر 

کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، عوام نے تبدیلی کے نعرے پر ووٹ دیا،انشاءاللہ عوام تبدیلی آتی ہوئی دیکھیں گے، الیکشن کے دوران عوام سے کئے گئے تمام وعدے انشاءاللہ پورے کریں گے۔
میاں شبیر