ڈیرہ ‘ مسیحی برادری کا مطالبات منظوری کیلئے تھانہ سول لائن پولیس کے خلاف مظا ہرہ

ڈیرہ ‘ مسیحی برادری کا مطالبات منظوری کیلئے تھانہ سول لائن پولیس کے خلاف ...

  



ڈیرہ غازی خان(نمائندہ خصوصی) ڈیرہ غازیخان میں مسیحی برادری نے تھانہ سول لائن پولیس کے خلاف چرچ کے باہر احتجاج کیا ہے پولیس ہمیں حراساں کر رہی ہے ہمیں دس دن کے لیے گھر سے باہر نکلنے کے لیے منع کیا جا رہا ہے، مزید انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے،کرسمس کا دن ہماری عید کا دن ہوتا ہے ہمیں تیاریاں کرنے کےلے گھروں سے باہر جانا پڑتا ہے اور پولیس ہمیں کرسمس نہیں منانے دے رہی ہمیں گھروں میں قید کیا جارہا ہے ہم کرسمس کے حوالے سے (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

کوئی انتظامات نہیں کر پا رہے ہیں اقلیتوں کا کہنا ہے انتظامیہ کو چاہئے تحفظ فرہام کرے پوری دنیا میں کرسمس منایا جاتا ہے تھانہ سول لائن پولیس ہمیں روک رہی ہے ہماری وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ ہے کہ ہمیں آزادی دی جائے تاکہ ہم بھی اپنی عیدیں اور عبادات کر سکیں

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...