عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی  کی جانب گامزن ‘ سردار احمد علی دریشک 

عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی  کی جانب گامزن ‘ سردار احمد علی دریشک 

  



ڈیرہ غازی خان(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہی وہ واحد حکمران جماعت ہے جس نے اقتدار میں آتے ہی عوام کے مسائل کی جانب دیکھا اور مسائل حل کرنے میں دن رات مصروف عمل ہے سابقہ حکمرانوں (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

نے ملک کو بے دردی سے لوٹا ان خیالات کا اظہار چیئرمین پنجاب لینڈز ریکاڑ اتھارٹی ایم پی اے سردار احمد علی خان دریشک نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان تمام مسائل سے پاک ہوجائے گا وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہے ہر عام آدمی،کسان،مزدور کا خواب صرف کرپشن فری نظام ہے جلد ہم تمام مشکلات سے نکل جائے گے مزید انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار بھی پنجاب کو ترقی میں نمبر ون بنانے میں مصروف عمل ہے سابقہ حکومتوں نے ہمیشہ جنوبی پنجاب کو نظرانداز کیا عوام کے حقوق نہیں دیے لیکن پاکستان تحریک انصاف کی وہ واہد حکومت ہے جو جنوبی پنجاب کو بھی بہترین بنائے گی عوام سے ہماری اُپیل ہے کہ وہ صرف تھوڑا صبر کرے انشااللہ اچھا وقت دور نہیں

گامزن 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...