پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے نوابزادہ  افتخار احمد خان کی وفد سے گفتگو

 پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے نوابزادہ  افتخار احمد خان کی وفد سے گفتگو

  



ملتان (سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے چیرمین بلاول بھٹو زرداری ملک میں پائی جانے والی بے چینی سیاسی واقتصادی بحران سے ملک کو نکالنے کی(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

 بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملتان سے خان گڑھ آنے والے ایک وفد سے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات میں کیا۔ وفد میںشریک نواب خالد خاکوانی پیپلز پارٹی کے رہنما ایم سیلم راجہ،مرزا نذیر بیگ نے نواب افتخار احمد خان سے ان کے کزن بہرام خان کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی خدمات ملک وقوم کے لئے قابل قدر ہیں آج ملک میں جمہوریت بھٹو شہید اور بے نظیر بھٹو کی قربانیوں کی وجہ سے ہے انہوں نے کہا کہ 27دسمبر کو لیاقت باغ راولپنڈی کا جلسہ ملکی تاریخ کا ایک اہم جلسہ ہوگا ۔

افتخار خان

مزید : ملتان صفحہ آخر