دھند ‘ فلائٹ آپریشن معطل ‘ متعدد  پروازیں منسوخ ‘ مسافر پریشان 

دھند ‘ فلائٹ آپریشن معطل ‘ متعدد  پروازیں منسوخ ‘ مسافر پریشان 

  



ملتان (نیوز رپورٹر) ملتان اور گردونواح میں دو روز سے شدید دھند کا راجہے انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن 18 گھنٹے تک معطل رہنے کے بعد صرف دو گھنٹے بعد دوبارہ معطل کر دیا گیا ، بین الاقوامی اور ڈومیسٹک 8 پروازیں (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

منسوخ کر دی گئیں ، جبکہ دو پروازوں کو ڈائیورٹ کر دیا گیا ، ایئرپورٹ پر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تفصیل کے مطابق شدید دھند کے باعث انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام درہم برہم ہے ، بحرین سے آنے اور جانے والی دو پروازیں منسوخ کر دی گئیں ، کراچی سے آنے اور جانے والی چار پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں ، اس کے ساتھ ساتھ دوبئی سے آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کو اسلام آباد ڈائیورٹ کیا گیا جبکہ جدہ سے آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز کو لاہور اتارا گیا ، موسم کی خرابی کے باعث دیگر پروازیں بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں ، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر