ڈیرہ : ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کمیٹی کا اجلاس ‘ مختلف  ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ ‘ زرتاج گل ‘ڈاکٹر  شاہینہ نجیب کھوسہ کی بھی شرکت ‘ نئی تجاویز زیر غور

ڈیرہ : ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کمیٹی کا اجلاس ‘ مختلف  ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ ‘ ...

  



ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ):وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر مملکت زرتاج گل وزیر(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

 اور ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے شرکت کی ڈی سی سی ڈیرہ غازی خان کے اجلاس میں ضلع میں تعینات متعلقہ محکموں کے افسران ن ے شرکت کی اور اراکین اسمبلی کو ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیاگیا وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے محکمہ اوقاف کی طرف سے سخی سرور میں ناقص انتظام ، دربار حضرت سخی سرور کی بحالی کے کام میں سست روی اور زائرین کو بہتر سہولیات میسر نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔انہوں نے سخی سرور میں واٹر سپلائی،سول ڈسپنسری سخی سرور کی اپ گریڈیشن اور معموری میں سیم نالہ کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا تصویری اور ویڈیو ریکارڈ پیش کیا جائے۔  رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہاکہ ضلع میں سکول سے باہر بچوں کا سروے کرکے تعلیمی اداروں میں داخلہ یقینی بنایا جائے۔ائیرپورٹ کے نزدیک ٹی ڈی سی پی کی عمارت کو قابل استعمال میں لایا جائے۔   ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ضلع میں اے ڈی پی کے تحت 23 ارب روپے سے 130 جاری منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔

اجلاس 

مزید : ملتان صفحہ آخر