حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں سے غ©ریب آدمی کی زندگی مشکل ہوگئی ‘ عبدالرحمن کانجو 

حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں سے غ©ریب آدمی کی زندگی مشکل ہوگئی ‘ عبدالرحمن ...

  



کہروڑپکا ( سٹی رپورٹر )مہنگائی میں اضافہ سے غریب آدمی کی زند گی مشکل تر ہوگئی ہے ۔حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کے سبب کاروباری طبقہ ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھا ہے ۔مسلم لیگ (ن)معیشت کی خراب حالت بارے حقائق سے عوام کو آگاہ کر رہی ہے۔ یہ بات سابق وزیر مملکت اور مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل صدر الحاج عبد الر حمان خان کانجو نے کہی ۔وہ گزشتہ روز سابق کونسلر شیخ حاجی جان محمد سے ان کے بھائی شیخ صدیق کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

نے کہا کہ کسان ،مزدور،تاجر ودیگر طبقات بے چینی کا شکار ہیں اور ہر طبقہ حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے بطور ضلع ناظم اور بطور وزیر مملکت جو ترقیاتی کام کرائے اس وجہ سے عوام نے ہر بار ہم پر اعتماد کیا ۔عبد الرحمان خان کانجوں نے اس موقع پر فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت بھی کی ۔ اس سے پہلے عبد الرحمان کانجونے موضع جھالاری میں ملک اکبر بوہڑ سابق ممبر ضلع کونسل کی رسم قل خوانی میں شر کت کی اور مر حوم ملک اکبر کے بھائیوں سے اظہار تعزیت کیا ۔اس موقع پر میاں راجن سلطان پیر زادہ ، ملک علی بوہڑ،طارق مئیو،ملک افضل جاوید،ملک عمران خالد ،میاں شہباز فخر ،ملک مختیار پھل، زین پیر زادہ ،ملک شاہد فرید بوہڑ، علی نواز بوہڑ وا دیگر بھی مو جود تھے 

عبدالرحمن کانجو 

مزید : ملتان صفحہ آخر