ملتان ‘ سردی میں اضافہ ‘ بیماریاں آوٹ آف کنٹرول، ہسپتال فل ‘ صورتحال سنگین 

ملتان ‘ سردی میں اضافہ ‘ بیماریاں آوٹ آف کنٹرول، ہسپتال فل ‘ صورتحال سنگین 

  



ملتان (وقائع نگار)سردی کی شدت میں اضافہ سے مختلف بیماریاں بڑھ گئی ہیں۔اور ہسپتالوں میں مریضوں کی بڑی تعداد علاج کے لئے رجوع کررہی ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق نمونیہ،بخار،کھانسی،نزلہ،زکام میں مبتلا مریضوں کی تعداد بڑھی ہے۔ان امراض سے بلخصوص بچے اور بزرگ زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔نشتر ہسپتال،چلڈرن کمپلیکس،شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،سول ہسپتال و (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

دیگر سرکاری ہسپتالوں کے شعبہ آوٹ ڈور،نجی ہسپتالوں،کلیکنس پر مریضوں کے رش میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق سردی میں مختلف امراض اور بیماریوں سے بچنے کے غیرضروی طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں۔سر،منہ ٹوپی،مفلر سے ڈھانپ کر باھر نکلیں۔گرم ملبوسات پہنیں۔ٹھنڈی اور بازاری اشیائ نہ کھائیں#

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...