ملتان سمیت مختلف شہروں پر دھند کا حملہ ‘ معمولات زندگی متاثر
ملتان ‘جھوک اترا(سپیشل رپورٹر ‘ نمائندہ پاکستان)ملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں دھند اور شدید سردی کا راج بدستور قائم ہے جس نے شہریوں کو ٹھٹھرا کررکھ دیا اس ضمن میں گزشتہ روز بھی بیشتر علاقوں میں سورج نہ نکلا جس کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں شہریوں کی جانب سے شدید سردی سے بچنے کیلئے گرم ملبوسات ودیگر اشیاءضروریہ کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے تاہم دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج بھی موسم سرد اورخشگ رہنے کے ساتھ ساتھ دھند پڑنے (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
کی پیشگوئی کی ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح جھوک اترا وگردنواح میں دھند کا راج بدستور جاری ھے لوگوں کے گھروں میں محصور ھونے کی وجہ سے بازاروں کی رونقیں نا پید ھو گئیں اور کاروبار زندگی ٹھپ ھو کر رھے گئے ہیں گزشتہ روز عوام سورج کی ایک جھلک دیکھنے کے لیئے بے تاب رھے لیکن سورج نے روشنی نہ دکھائی جس سے انسانوں کے علاوہ کسانوں کو مال مویشیوں کا چارہ لانے اور کھلی فضا میں کھلانے سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور جانور سارا دن شدید دھند و سردی کی وجہ سے ٹھٹھرتے رھے۔
حملہ