ملتان:گیس بحران میں اضافہ ،ایل پی جی مہنگی ،صارفین مشتعل ،مظاہروں کا خدشہ

ملتان:گیس بحران میں اضافہ ،ایل پی جی مہنگی ،صارفین مشتعل ،مظاہروں کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،ترنڈہ محمد پناہ ( سٹاف رپورٹر،نمائندہ خصوصی) ملتان اور گردونواح میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا بحران بدترین(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

 ہو گیا ہے ۔صارفین اذیت میں مبتلا ہو گئے ۔تفصیل کے مطابق ہر سال سردیوں میں سوئی گیس کا بحران درپیش ہوتا ہے ۔ مختلف علاقوں میںموسم سرما میں سوئی گیس نام کو بھی نہیں ہوتی جہاں کے مکین ایل پی جی اور لکڑی استعمال کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔اس سال بھی سوئی گیس کی طویل لوڈشیڈنگ شروع ہو چکی ہے ۔ کئی علاقوں میں گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے ۔ ملتان میں ثمن آباد ‘ گلبرگ کالونی ‘مومن آباد ‘ شریف پورہ ‘ اسلام پورہ ‘رائٹرز کالونی ‘ مغل آباد ‘نیو ملتان ‘کچی سرائے ‘عرفات کالونی ‘ لوہار کالونی ‘ ناظم آباد ‘ معصوم شاہ روڈ‘ جان محمد کالونی ‘محمود آباد اوردیگر علاقوں میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ سوئی گیس صبح ہوتی ہے نہ رات کو ہوتی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ سوئی گیس اہلکار وں نے رشوت لے کر کمرشل کنکشن والے علاقوں کا پریشر بڑھا دیا ہے جس کی بنا پر ہوٹل والوں سمیت گیس کا کمرشل استعمال کرنے والوں کا پریشر پورا ہے ۔ حالات صارفین کے دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کی طرف جا رہے ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ کی چشم پوشی کے باعث ایل پی جی کی گراں فروشی عروج پر پہنچ گئی ہے ۔ جگہ جگہ غیر قانونی طور پر ری فلنگ کرنے والے دکاندار من مرضی ریٹ پر ایل پی جی فروخت کر رہے ہیں اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ سردی بڑھنے پر نرخ یکدم 20سے 30روپے فی کلو تک بڑھا دئیے گئے ہیں۔مختلف دکاندار 140سے 150روپے فی کلو ایل پی جی فروخت کر رہے ہیں ۔ 95فیصد دکانداروں کے پاس ایل پی جی فروخت کرنے کا لائسنس ہی نہیں ہے ۔زیادہ تر دکاندار 150روپے کلو ایل پی جی فروخت کر رہے ہیں ۔ ان کاکہنا ہے کہ حکومت کی طر ف سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کئے جانے کے باعث ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس کے علاوہ ایل پی جی مختلف کوالٹی میں آرہی ہے ۔ اچھی کوالٹی کی ایل پی جی 150روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے ۔ ناقص کوالٹی کی ایل پی جی بھی مارکیٹ میں مو جودہے جس کی صارفین کو پہنچان نہیں ہے۔صارفین نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز ٹیکس ختم کرکے ایل پی جی سستی کی جائے اور ضلعی انتظامیہ ضلع کی سطح پر بھی قیمتیں کنٹرول کرے جبکہ غیر قانونی طور پر ایل پی جی کی ر ی فلنگ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ترنڈہ محمد پناہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ترنڈہ محمد پناہ جن پور۔ٹھل حمزہ نواحی علاقوں میں سوئی گیس آفس خان پور کی طرف سے گیس کی طویل لوڈشٹنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے بچے بوڑھے گھریلوں ناشتہ کی بجاے ہوٹل سے تیار کھانا کھانے پر مجبور ہیں جبکہ ہوٹلوں پر طویل لائن ہوتی ہیں اور ناشتہ لینے والوں کو گھنٹے لگ جاتے ہیں جبکہ لکڑیاں چھ سو روپے من ہیں طویل لوڈشٹنگ اور پریشر کی کمی کی وجہ سے شہریوں مہر عبدالحمید سیال سابق کونسلر کی قیادت میں ملک ضرار احمد آرائیں۔سید سحر اصغر رضوی۔عبدالحمید عباسی۔خالد حسین رند۔عطااللہ خان پھٹان۔رانا عمران عباس۔مہر آصف سیال۔سید کلیم اللہ رضوی۔عابد الیاس۔سید بلال شاہ۔رانا قاسم۔جاوید اقبال سعیدی۔شیخ محمد رمضان۔قربان حسین گانگا۔محمد انیس بھٹی۔رانا عدیل عباس۔نزر خان پھٹان۔محمد اویس ہاشمی دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ طویل لوڈشٹنگ اور پریشر کی کمی کے بارے میں سوئی گیس آفس خان پور آگاہ کیا مگر شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے آر ایم بہاولپور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
گیس بحران