ایم کیو ایم کے زیر اہتمام پر ویز مشرف کے حق میں ریلی 

ایم کیو ایم کے زیر اہتمام پر ویز مشرف کے حق میں ریلی 

  



ملتان (سٹی رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام پریس کلب ملتان کے سامنے پرویز مشرف کے حق میںریلی نکالی گئی جس کی قیادت شیخ اظہار الحسن ،ڈاکٹر اکرم علی ،راجہ یامین ،(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

قاضی شہزاد نے کی اس موقع پر ایم کیو ایم ملتان کے کارکنان نے کثیر تعداد میںشرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاہے کہ پرویز مشرف پاکستان کے مخلص اور وفادار تھے جنہوں نے پاکستان کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا انہوں نے کہاہے کہ پرویز مشرف کو غدار کہ کر سزائے موت کا فیصلہ افسوس ناک ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں اس فیصلے سے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے کہ پاکستان میں اپنے محسنوں کے ساتھ کس طرح کا سلوک کیا جاتا ہے 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...