ماڈل کورٹس کا بنیادی مقصد فوری اور سستاانصاف ‘صہیب احمد رومی
مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ تحصیل رپورٹر ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ہال میں ماڈل کورٹس کی کارکردگی کے بارے میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں تمام ججز صاحبان اور ضلع بھر کی بار ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں بار کے صدر ، جنرل سیکرٹری اور دیگر وکلائ کو بہترین کارکردگی پر (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
اسناد دی گئیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل کورٹس کا بنیادی مقصد فوری اورسستا انصاف ہے تاکہ لوگوں کو مقدمات کی طویل سماعتوں کے مسائل سے نجات حاصل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق مظفرگڑھ ضلع کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کے فیصلے فوری کیے جارہے ہیں اور غیر ضروری التوا اور پیشیاں ڈالنے کا روایتی سلسلہ ختم ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ آئین اورقانون کے مطابق عوام کو سستا اور فوری انصاف دلانے کے عزم پر کاربند ہے۔ انہوں نے وکلائ پر بھی زور دیا کہ وہ عوام کی سہولت کےلئے عدلیہ کیساتھ تعاون کریں اور ہر پیشی پر اپنے مقدمات کی پوری طرح تیاری کرکے آئیں۔
صہیب احمد رومی