میپکو:کنکشن برقرار،ہزاروں مستقل نادہندگان کیخلاف کاغذی کارروائیوں کا انکشاف

میپکو:کنکشن برقرار،ہزاروں مستقل نادہندگان کیخلاف کاغذی کارروائیوں کا ...

  



ملتان( سٹاف رپورٹر ) جنوبی پنجاب میں ہزاروں مستقل دیرینہ نادہندگان کے کنکشن چالو ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمانہ ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر نے رپورٹ سامنے آنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ میپکو انتظامیہ کی(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

 جانب سے ڈیڈ ڈیفالٹرز کے کنکشن منقطع کرنے کے باربار احکامات پر عملدر نہیں ہو سکا اور نہ ہی ریجن کے سب ڈویژنل افسروں ( ایس ڈی اوز) نے مستقل اور دیرینہ نادہندگان کے کنکشن منقطع ہونے کے سرٹیفیکٹس جمع کروائے ہیں۔ واجبات اور بقایاجات ادا نہ کرنے والی صنعتوں ، فیکٹریوں کے کیس سامنے آئے ہیں‘ نادہندگان کے دوسرے نامو ں سے کنکشن چلنے کے کیسز بھی سامنے آئے ہیں ‘ نادہندگی کی رقم بھی ریکور نہیں کی جاسکی ہے اور میپکو کے ڈیفالٹ میں ہرماہ اضافہ ہورہا ہے اور کمپنی کا خسارہ بڑھتا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ ( جنوری 2020ء ) میں فیلڈ آپریشن افسروں اور ملازمین کےخلاف بڑے پیمانے پر کاروائی متوقع ہے۔

میپکو 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...