ملتان میں آپریشن ،موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

ملتان میں آپریشن ،موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

  



ملتان (وقائع نگار) پولیس تھانہ کینٹ کا چوری ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے اقدامات تیزہو گئے ۔ایس ایچ او نے موٹر سائیکل چوری کرنے والا دو رکنی گروہ کے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔جن کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی سات موٹرسائیکلیں آور ایک لاکھ چالیس ہزار روپے نقدی(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

 بھی برآمد کرلی ہے۔معلوم ہوا ہے ایس ایچ او تھانہ کینٹ حماد خان نے کینٹ کے علاقے میں جرائم پر قابو پانے کیلئے خصوصی ٹیموں کو تشکیل دیا تھا۔جہنوں نے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کیلئے تحرک کرنا شروع کردیا ہے۔اسی حوالے سے ایس ایچ او حماد خان اور اے ایس آئی شفیق نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گروہ کے دو ملزمان بلال اور سکندر کو گرفتار کرلیا یے۔جنہوں نے دوران تفتیش چودہ وارداتیں کرنا تسیلم کیا۔اور انکے قبضے سے سات موٹر سائیکل۔ایک لاکھ چالیس ہزار روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر