جتوئی : سیاسی شخصیات کے کارندے کی غریب  خاندان کو دھمکیاں ‘ اہل علاقہ بھی خوفزدہ 

جتوئی : سیاسی شخصیات کے کارندے کی غریب  خاندان کو دھمکیاں ‘ اہل علاقہ بھی ...

  



جتوئی ( نامہ نگار) لنڈی پتافی میں غنڈہ گردی کی انتہا ہوگئی نواحی موضع لنڈی پتافی کے 90 سالہ بزرگ غلام فرید کیہل نے صحافیوں کو(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

 تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ برادری کے لعل محمد کیہل کی بیٹی شاہینہ مائی کا رشتہ بیٹے عبدالرشید کیلئے لیا اور اپنی بیٹی شمیم عرف شیمو مائی لعل محمد کے بیٹے فیاض کو دی دونوں طرف سے بچے بھی ہیں میری بیٹی شمیم کو خاوند سمیت سسرال والے تشدد کرتے اور آئے روز گھر سے نکال دیتے بات بات پر زدوکوب کرتے میرا داماد فیاض جواری تھاجس پر میری بیٹی اس گھر سے تنگ آگئی اور عدالت کے ذریعے طلاق لے لی اب میری بیٹی میرے گھر پر ہے آئے روز عطااللہ کیہل دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے اور میری مزکورہ بیٹی کو زبردستی اٹھانے کی دھمکیاں دیتا ہے 90 سالہ بزرگ غلام فرید کیہل نے کہا کہ عطااللہ کیہل بااثر سیاسی شخصیات کا چہیتا ہے جس نے ہماری زندگیاں اجیرن بنا رکھی ہیں ہمیں گھر سے نہیں نکلنے دیتا ہماری زمین تنگ کردی گئی ہے متاثرہ شخص نے ڈی پی او مظفرگڑھ اور مقامی پولیس سے انصاف فراہم کرنے کامطالبہ کیا ہے

خوفزدہ 

مزید : ملتان صفحہ آخر