خطے کے امن میں اولیائے کرام نے کلیدی کردار ادا کیا:ڈاکٹر نورالحق قادری

خطے کے امن میں اولیائے کرام نے کلیدی کردار ادا کیا:ڈاکٹر نورالحق قادری

  



پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبر ایجنسی، جنوبی ایشیاء کے اسلامی ممالک میں امن کی فضاء اور دین اسلام کی فروغ میں صوفیائے کرام اور اولیاء کرام کی وجہ سے ممکن ہوا۔ اور خطے کے امن میں اولیاء کرام نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔پیر طریقت رہبر شریعت جناب شیخ گل صاحب مرحوم کے پہلی برسی  کے موقع پر منعقدہ  "تصوف کانفرنس "کے موقعے پر وفاقی وزیر مذہبی اُمور ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری  نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر پیر طریقت رہبر شریعت جناب شیخ گل صاحب مبارک کی پہلی برسی کے موقع پر "تصوف کانفرنس "کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی اُمور ڈاکٹرپیرمحمدنورالحق قادری نے کہا کہ اپنے والد اور مذہبی پیشوا پیر طریقت رہبر شریعت شیخ گل صاحب مرحوم کا مشن جاری رکھیں گے ان کی وفات ملک اور علاقے علماء کرام اور عوام کیلئے ایک عظیم سانحہ تھا اور علماء کرام اور عوام ایک عظیم روحانی پیشوا سے محروم ہوگئے ان کی علاقے کے لئے دینی خدمات صدیوں تک یاد رہے گی۔ انہوں نے کہا اپنے والد پیر شیخ گل صاحب نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہیں اور علاقے میں ان کی کوششوں سے بہت سے دُشمنیاں دوستی میں بدل گئی تھے اور عوام کو امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا تھا انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام نے ہمیشہ عوام کو امن کا پیغام دیا ہے علاقے کے عوام نے ہمیں پہلے بھی عزت دیاہیں جس پر ضلع خیبر کے تمام اقوام کے مشران اور عوام اور علماء کرام کے شکر گزار ہیں علاقے کے عوام کے خدمت کے لئے ہمارے دربار اور مدارس کے دروازے عوام کے لئے کھلے رہے گی اور اس ضمن میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ پیر طریقت رہبر شریعت جناب شیخ گل صاحب مرحوم کے پہلی برسی کے موقع پر تصوف کانفرنس کے موقع پر سابق سنیٹر اور سجادہ نشین پیر عبدالمالک صاحب وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری صاحب، پیر شمس الامین صاحب، سجادہ نشین پیر آف مانکی شریف پیر رحمت کریم چشتی آستانہ عالیہ ڈاگ اسماعیل خیل،استاد علماء علامہ فضل سبحان صاحب،  پیرزادہ عبدالباسط قادری صاحب،حافظ مطیع اللہ صاحب، شیح الحدیث اسماعیل رخمانی صاحب،پیر زادہ حامد صاحب،ناظم اعلیٰ مولانا احسان اللہ جنیدی،مولانا شعیب قادری صاحب، ناظم اعلیٰ حاجی حکیم خان شینواری صاحب،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی امیر محمد خان آفریدی،ملک اشرف آفریدی،ملک عبدالرازاق آفریدی،ملک نادر خان شینواری،ملک زینت خان آفریدی،حاجی زراحمد شاہ شینواری،ناظم اسلام الدین آفریدی،ملک عبدالمنان آفریدی،ملک حاجی سرفراز آفریدی، اور دیگر مشائخ عظام علماء کرام مشران اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اور اپنے والد پیر طریقت رہبر شریعت جناب شیخ گل صاحب مرحوم کے کے نقش قدم پر عوام کی خدمت اور دینی تعلیمات کا سلسلہ جاری رہے گا تصوف کانفرنس کے اختتام پر پر پیر شمس الامین صاحب نے پیر شیخ گل صاحب مرحوم کے ایصال ثواب،ملک کے سلامتی کشمیری مسلمانوں اور علاقے کے امن کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔پیر طریقت رہبر شریعت جناب شیخ گل صاحب مرحوم کے پہلی برسی کے تصوف کانفرنس میں شرکت کرنے پر سجادہ نشین سابق سنیٹر پیر عبدالمالک قادری صاحب اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری صاحب نے تمام مشائخ عظام علماء کرام مشران اور عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر