سٹیزن نیٹ ورک فار بجٹ اکاونٹبیلٹی کا سالانہ مشاورتی اجلاس 

سٹیزن نیٹ ورک فار بجٹ اکاونٹبیلٹی کا سالانہ مشاورتی اجلاس 

  



بونیر(سعید بونیری سے) سی پی ڈی ائی کے زیراہتمام خیبر پختون خواہ سیٹیزن نیٹ ورک فار بجٹ اکاونٹبیلٹی کا سالانہ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔جس میں خیبر پختون خواہ کے تمام اضلاع سے پارٹنرز این جی اوز نے شرکت کی۔اجلاس میں مرکزی صوبائی اور ضلعی سطح پر بجٹ کے مروجہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔اور اس بات کا مطالبہ کیاگیا کہ اس عمل کو شفاف،عوامی رائے اور ضروریات کے مطابق ترتیب دیاجائے اس موقع پر سی پی ڈی ائی کے پراجیکٹ منیجر فیصل منظور انور نے کہا کہ سالانہ بجٹ اگلے سال میں ہونے والی امدنی اور اخراجات کا تخمیمہ ہوتاہے اور یہ حکومت کے وژن کا ائنہ دار ہوتاہے اور یہ بتاتاہے کہ محصولات جمع کرنے کے لئے کیامنصوبہ بندی کی گئی ہے۔اورانہیں کن شعبوں میں ترجیحی بنیادوں پر خرچ کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہر جمہوری حکومت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے سالانہ بجٹ کو اہم شراکت داروں کی شمولیت کے ذریعے شفاف انداز میں تیارکرکے منظوری حاصل کرے۔اور یہ یقینی بنائے کہ لوگوں کو متعلقہ معلومات تک رسائی حاصل کرنے اور انہیں اپنی رائے دینے کے مواقع میسر ہو۔تاہم پاکستان میں ایسا کھبی دیکھنے میں نہیں ایا۔فیصل منظور نے سی پی ڈی ائی کی جانب سے پاکستان میں بجٹ سازی اور اس پر عمل درامد کے خوالہ سے جاری کردہ چارٹر اف ڈیمانڈ کا اصلاحتی ایجنڈے کو مزید اگے بڑھانے میں مدد وہ معاون ثابت ہوگا۔اس موقع پر صوبائی کواڑدینیٹر شمس الہادی نے چارٹر اف ڈیمانڈ کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ ایسے معاشی ماہرین کی رائے کی تجزیہ اور چند اہم سٹیک ہولڈرز سے مشاور ت کے بعد تیار کیاگیاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...