سپورٹس گالا کے سلسلے میں ہاکی کا ایونٹ باچا خان ہاکی کلب نے جیت لیا

سپورٹس گالا کے سلسلے میں ہاکی کا ایونٹ باچا خان ہاکی کلب نے جیت لیا

  



بنوں (بیورو رپورٹ)ضلع بنوں میں منعقدہ ڈپٹی کمشنر سپورٹس گالا کے سلسلے میں ہاکی کا ایونٹ باچا خان ہاکی کلب نے جیت لیافائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن تھے جن کا میچ کے دوران کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کرایا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بنوں شوذب عباس،ریجنل سپورٹس آفیسر امیر زاہد شاہ،سپورٹس ایڈمنسٹریٹر احسان اللہ خان،ڈی ایچ اے بنوں کے سیکرٹری نعیم خان،عبدالحفیظ قریشی،ملک رفاقت علی،نجیب خان سمیت کثیر تعداد میں تماشائی بھی قاضی محب ہاکی سٹیڈیم میں موجود تھے فائنل میچ میں باچاخان ہاکی کلب نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد قاضی محب ہاکی کلب کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی باچا خان کلب کی جانب سے خیر اللہ اور جمیل بوستان نے گول کئے جبکہ قاضی محب ہاکی کلب کی جانب سے سمیع اللہ سمیع نے گول کیا میچ کے احتتام پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی بنوں کی پہچان ہے اور قاضی محب،سعید خان اوربریگیڈیئر حمیدی سمیت بہت سے کھلاڑیوں نے نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر بنوں کا اور ملک کا نام روشن کیا ہاکی کی تاریخ بنوں کے بغیر ادھوری ہے اور ہاکی میں بنوں کو کھویا ہوا مقام واپس دلانے کیلئے ضلعی انتظامیہ ہاکی کھیل کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کریگی اور عنقریب ہاکی کا بڑا ٹورنمنٹ منعقد کریں گے تقریب سے ریجنل سپورٹس آفیسر بنوں امیر زاہد شاہ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ انٹر کلب مقابلوں میں کل11ٹیموں نے حصہ لیا اور ڈپٹی کمشنر کو سوینئر پیش کیا بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ٹورنمنٹ کی فاتح ٹیم کو ونر ٹرافی اور نقد انعام دینے سمیت رنر اپ ٹیم اور دیگر کھلاڑیوں میں ٹرافی اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...